ننکانہ:مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

 ننکانہ:مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرا زخمی

ننکانہ صاحب(خبرنگار)ننکانہ صاحب میں زمین کے تنازع اور دیرینہ مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل، دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔

 تھانہ شاہکوٹ کے نواحی چک 178 آربی بھولا چک میں سلمان عزیز اپنے چچا حبیب اﷲ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حویلی کی جانب جا رہا تھا کہ سلمان عزیز پر گھات لگائے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی، زد میں آکر اسکا چچا حبیب اﷲاور احمد پور شرقیہ سے آیا مہمان کامران شدید زخمی ہو گئے ۔دونوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ حبیب اﷲ زخموں کی تاب نہ لاتے راستے میں دم توڑگیا، زخمی کامران کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے لاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں