شہری کا گمشدہ بٹوہ پولیس نے 2 گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا
لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس نے شہری کا گمشدہ بٹوہ 2گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا۔ترجمان کے مطابق ریس کورس پولیس کو بٹوہ چوری ہونے کی 15 کال موصول ہوئی۔
شہری ظفر علی کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر گاڑی سے اترتے وقت بٹوہ سڑک پر گر گیا، جسے نا معلوم شخص نے اٹھا لیا۔ ریس کورس پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نامعلوم شخص کو ٹریس کر کے برآمد کیا گیا بٹوہ متاثرہ شہری کے سپرد کر دیا۔