کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے ۔ ٹبہ محمد نگر کے عبدالغفار کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی ۔
سلامت پورہ میں زیر تعمیر مسجد سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر، تار و دیگر سامان لے گئے ۔ بغداد ٹاؤن کے عبدالستار کا موبائل فون گھر سے چوری ہوگیا۔ ایمن آباد کے محمد قاسم کی موٹر سائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے لے گئے ۔