گجر پورہ :اوباش نوجوان کی 13سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

گجر پورہ :اوباش نوجوان کی 13سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

اسد لڑکی کو ورغلا کر ساتھ لے گیا،زیادتی کے بعد فرار،چائنہ سکیم سے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ گجر پورہ میں اوباش نوجوان نے 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم اسد لڑکی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کرڈالی،اطلاع ملنے پر ایس پی سول لائنز کی ہدایت پر گجر پورہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو ٹریس کرکے چائنہ سکیم سے گرفتار کیا اور مزید تفتیش کیلئے جینڈر کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں