ٹریفک چالان پردلبرداشتہ ڈرائیور نے خود کشی کر لی

ٹریفک چالان پردلبرداشتہ ڈرائیور نے خود کشی کر لی

دنیا پور کے عبد الرئوف نے زہریلی گولیاں نگلیں ، ہسپتال میں دم توڑ گیا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ کنگنی والا کے قریب ٹریفک وارڈن کی جانب سے چالان کرنے پر دلبرداشتہ ڈرائیور نے مبینہ طورپرزہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ،بتایا گیا ہے کہ دنیا پور کا عبدالرئوف لوڈر مزدا پر جا رہا تھا کہ کنگنی والا چوک کے قریب ٹریفک وارڈن نے روک لیا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کردیا، ڈرائیور نے چالان ہونے پر واویلا کیا مگر وارڈن نے ایک نہ سنی جس پر ڈرائیور نے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں ،حالت غیر ہوجانے پر عبدالرئوف کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے 174کی کارروائی کرتے ہوئے رپٹ درج کرلی ۔ٹرک ڈرائیور کی موت کے بعد شہریوں نے ٹریفک پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وارڈن ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے بجائے لوگوں کی جان لینے پر تلے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں