ملازم نے مبینہ طور پر کمپنی کی رقم ہڑپ کر لی، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملزم نے مبینہ طور پر مالک کی رقم ہڑپ کر لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمر حیات نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ارسلان طاہر اس کے پاس بطور اکاؤنٹنٹ ملازمت کرتا تھا اور ا س نے دوران ملازمت مختلف اوقات میں بھاری مالیت کی رقم کمپنی اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کر لی اور اسے نقصان کا شکار بنادیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔