خود کوپولیس ملازم ظاہر کر کے نوجوان سے پرس چھین لیا
ڈسکہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزم نے خود کوپولیس ملازم ظاہر کر کے شناختی کارڈ دکھانے کے بہانے نوجوان سے پرس چھین لیا۔
دانش ایوب اپنے کزن بسمہ اﷲ کے ہمراہ ادوار آرہا تھا کہ جب وہ تھانہ صدر کے علاقہ ادووار کے قریب پہنچے تو رانے ملیکے دربار کے سامنے نامعلوم شخص نے خود کو ملازم ظاہر کر تے ہو ئے انہیں شناختی کارڈ دکھانے کو کہا جونہی بسمہ اﷲ نے پرس نکالا توملزم پرس چھین کر فرار ہو گیا جس میں 21ہزار نقدی تھی تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔