پولیس ملازم منشیات فروش نکلا‘کینٹ پولیس نے گرفتارکرلیا

پولیس ملازم منشیات فروش نکلا‘کینٹ پولیس نے گرفتارکرلیا

زیر حراست ملزم ساجد کے اعجاز وڑائچ سے منشیات خریدنے کے انکشاف پر کارروائی

راہوالی (نمائندہ دنیا )پولیس ملازم منشیات فروش نکلا،کینٹ پولیس نے گرفتار کر لیا ۔کینٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ کھیالی میں زیر حراست ملزم ساجد ولد نواز بسرا نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ پولیس ملازم اعجاز وڑائچ ولد ثنا اﷲساکن منڈیالہ وڑائچ سے منشیات خرید کر فروخت کرتا ہے جس پر ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کی زیر نگرانی سب انسپکٹر خاور نے ہمراہ عملہ موقع پر پہنچے تو ملزم اعجاز وڑائچ گھر کے باہر کھڑا تھا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے لگا تو اسے تعاقب کر کے قابو کرلیا گیا اور اسکی جامع تلاشی پر دائیں ہاتھ میں پکڑے شاپر میں موجود چرس 1860گرام قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں