مریدکے :موبائل فون نہ دینے پر بھائی نے بڑی بہن کو قتل کردیا
مریدکے (نمائندہ دنیا)مریدکے کے علاقے حدوکے تار بازار میں چھوٹے بھائی نے موبائل فون نہ دینے پر بڑی بہن کو گولیاں مار کر قتلِ کر دیا اور فرار ہو گیا۔
تھانہ سٹی کی حدود تار بازار میں 18سالہ امبر حسین نے بڑی بہن 22سالہ زینب کوموت کے گھاٹ اتارا۔ مقتولہ زینب کے والد غلام شبیر نے میڈیا کو بتایا کہ بیٹے امبر حسین نے بہن سے موبائل فون مانگا، نہ ملنے پر جھگڑا کیا اور سر میں گولیاں مار کر بہن کو قتل کرکے گھر سے فرار ہو گیا۔ سٹی پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔