لاہور میں رواں سال سنگین جرائم کی شرح 45فیصد کم

لاہور میں رواں سال سنگین جرائم کی شرح 45فیصد کم

جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پولیس کی موثر حکمت عملی کا نتیجہ:سی سی پی او

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال سنگین جرائم کی مجموعی شرح میں 45 فیصد کمی جبکہ خواتین سے زیادتی کے بعد قتل واقعات میں 80 فیصد، ڈکیتی میں 47 فیصد اور رابری کی وارداتوں میں 68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق کار چوری وارداتوں میں 68 فیصد جبکہ کار چھیننے کے واقعات میں 67 فیصدموٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں 62 فیصد اور موٹر سائیکل چوری میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں  جھپٹا مارنے کی وارداتوں میں 45 فیصد جبکہ نقب زنی واقعات میں 34 فیصد کمی ہوئی ۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کو لاہور پولیس کی موثر حکمت عملی، اور ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔تے کہا ہے کہ پولیس نے منظم جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔لاہور پولیس کے 343 شہدانے جرائم پر قابو پانے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...