کم عمر ڈرائیورز کیخلاف خصوصی ناکہ بندی،سخت چیکنگ کے احکامات
لاہور (کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے شہر بھر میں خصوصی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کے احکامات جاری کر دئیے ۔
18سال سے کم عمر کے ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کی گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور رکشے تھانوں میں بند کیے جائینگے جبکہ کم عمر ڈرائیور اور گاڑی کے مالک کو بھاری جرمانے بھی کیے جائینگے ۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی والدین کی جانب سے شورٹی بانڈ جمع کروانے کے بعد ہی چھوڑی جائیگی۔، دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے جانے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغیر لائسنس اور غیر قانونی ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments