پشاور آرمی پبلک اسکول حملہ، خودکش جیکٹس تیار کرنے والا دہشتگرد گرفتار

سیکورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں سرحد کے قریب کارروائی کر کے تحریک طالبان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد بشیر کو گرفتار کر لیا۔

کرم ایجنسی: (دنیا نیوز) سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کی اطلاع پر کرم ایجنسی میں سرحد کے قریب کارروائی کر کے تحریک طالبان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد بشیر کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد بشیر نے آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث دہشتگردوں کو خودکش جیکٹس تیار کر کے دی تھیں ۔ ملزم خود کش جیکٹس اور بم بنانے کا ماہر ہے ۔ دہشت گرد کا بھائی عبدالحسیب اور فضل بھی تحریک طالبان کے لیے کام کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں