آذربائیجان کی جیت کے بعد شوشا کی فضا تین دہائیوں بعد اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی

دنیا

باکو: (ویب ڈیسک) آرمینیا کیخلاف آذربائیجان کی فتح سے نگورنوکاراباخ کے شہر شوشا کی فضا تقریباً تین دہائیوں بعد اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی۔

غیر ملکی خبر میڈیا مطابق وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین تنازعے کے بعد نگورنوکاراخ ریجن پر آرمینیائی حمایت یافتہ عیسائی حکومت قائم ہوگئی تھی جس کے بعد سے شوشا میں اذان کی صدائیں گونجنا بند ہوگئی تھیں۔

مسلم اکثریتی ملک آذربائیجان کی کامیابی کے بعد کاراباخ کے دوسرے بڑے شہر شوشا میں 28 برس بعد اللہ کی کبریائی کی صدائیں بلند ہوئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگورنو کاراباخ حاصل کرنے پر آذری عوام کا جشن، ترک صدر کی مبارکباد

انٹرنیٹ پر آذری فوجی جوان کی اذان کی آواز شہر کی فضاوں کو اللہ اکبر کی صداؤں سے معطر کرنے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ نگورنوکاراباخ ریجن پر کچھ روز قبل آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی ہوئی ہے، جس کےلیے ترکی اور روس نے ریجن میں جنگ بندیئ کی نگرانی کرنے کےلیے مشترکا مرکز بنانے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں