ہاؤسنگ سیکٹرکیلئے ایمنسٹی میں 31دسمبر تک توسیع کی تجویز

تجارت

اسلام آباد(روزنامہ دنیا)پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ہاؤسنگ سیکٹر ایمنسٹی ا سکیم کی مہلت30جون 2021 سے بڑھاکر31دسمبر 2021 تک لے جانے کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بجٹ سازی کے عمل میں قانونی اور ٹیکس ماہرین کی جانب سے ایف بی آر کو ایسی تجاویز موصول ہوئی ہیں، اس ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیرظاہر کردہ سرمایہ رجسٹرڈ کرواکر ہاؤسنگ سیکٹر میں لگانے پر ذرائع آمدن کی پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔

یہ اسکیم ایک بار توسیع کے بعد30جون2021کو ختم ہورہی تھی جسے اب31دسمبر2021تک بڑھائے جانے کی تجاویز ہیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں