اسمبلی میں حلقے کے عوام کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا: چودھری موسیٰ الہٰی

لاہور: (دنیا نیوز) نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری موسیٰ الہٰی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

گجرات کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 سے رکن منتخب ہونے والے چودھری موسیٰ الہٰی نے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پی پی 32 سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی چودھری موسیٰ الہٰی نے حلف اٹھایا تھا، وہ کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں، موسیٰ الہٰی نے 21 اپریل کو ہوئے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلیٰ کو شکست دی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں