پی پی کے متعدد مرکزی عہدے خالی، پُر ہونے کے امکانات بھی معدوم

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے متعدد مرکزی عہدے خالی پڑے ہیں، مرکزی خالی عہدے جلد پُر ہونے کے امکانات بھی معدوم ہیں۔

آصف علی زرداری کے صدر مملکت بننے کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنز کے صدر کا عہدہ خالی ہے، یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کے باعث پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین کا عہدہ بھی خالی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کے گورنر کے پی کے بننے کے باعث پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ بھی خالی ہے، سردار سلیم حیدر کے گورنر پنجاب نامزد ہونے پر راولپنڈی ڈویژن کے صدر کا عہدہ بھی خالی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کی جگہ راجہ پرویز اشرف کو پیپلزپارٹی کا سینئر وائس چیئرمین بنانے کا امکان ہے، فیصل کریم کنڈی کی جگہ ندیم افضل چن کو پیپلزپارٹی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔

سردار سلیم حیدر کی جگہ راجہ پرویز اشرف کے صاحبزادے کو راولپنڈی ڈویژن کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے، عہدے خالی ہونے سے پارٹی امور متاثر ہونے کا قوی امکان ہے۔

یہ تمام پارٹی عہدے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فائنل ہو جائیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں