بابر آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل رضوان کے فٹ ہونے کیلئے پرامید

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد رضوان آئر لینڈ کیخلاف سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

گزشتہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان پاکستانی ٹیم کے اہم رکن ہیں، انکی کمی محسوس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز کو کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی تاہم انہیں اگلے میچز میں آرام دے کر فٹنس بحال کرنا ترجیح ہے۔

بابر کا مزید کہنا تھا کہ رضوان انجری سے نجات کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہی قیام کریں گے، مجھے یقین ہے کہ وہ آئرلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں