شکارپور: میتیں دفنا کر واپس آنے والوں پر مخالفین کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

شکارپور: (دنیا نیوز) شکار پور میں میتیں دفنا کر واپس آنے والوں پر مخالفین نے فائرنگ کر دی، ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے شکارپور میں گزشتہ روز بھیا اور مارفانی برادری کے درمیان مسلح تصادم ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، مرنے والوں کو دفنا کے آنے والے بھیو برادری کے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتیں 4 ہو گئیں، گزشتہ روز شکارپور کے گاؤں دریا خان میں دیرینہ دشمنی پر گندم کی کٹائی کرنے والی خواتین پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی، گولیاں لگنے سے 3 افراد دم توڑ گئے تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں