نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت کاکوروناویکسی نیشن کےحوالےسےبڑافیصلہ
  • بریکنگ :- حکومت کاکوروناویکسین کی بوسٹرڈوزکےآغازکافیصلہ،ذرائع
  • بریکنگ :- بوسٹرڈوزکےآغازکےبارےمیں ابتدائی حکمت عملی تیار،ذرائع
  • بریکنگ :- کوروناویکسین بوسٹرڈوزلگانےکاآغازیکم دسمبرسےہوگا،ذرائع
  • بریکنگ :- کوروناویکسین بوسٹرڈوزمرحلہ وارلگائی جائےگی، ذرائع وزارت صحت
  • بریکنگ :- پہلےمرحلےمیں ہیلتھ کیئرورکرزکوبوسٹرڈوزلگائی جائےگی،ذرائع
  • بریکنگ :- پہلےمرحلےمیں 50 سال سےزائدعمرافرادکوبوسٹرڈوزلگائی جائےگی،ذرائع
  • بریکنگ :- پہلےفیزمیں کمزورقوت مدافعت والےافرادکوبوسٹرڈوزلگائی جائےگی،ذرائع
  • بریکنگ :- بوسٹرڈوزکیلئےویکسین کاانتخاب لگوانےوالےکی صوابدیدہوگی،ذرائع
Coronavirus Updates

ڈالر کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی،تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تجارت

لاہور:(ویب ڈیسک)ڈالر کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی اور ملک بھر میں امریکی کرنسی کی قدر میں روپے کے مقابلے میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر مزید 4پیسے مہنگا ہوکر 174کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر173 روپے 96پیسے بڑھ کر174روپے ہوگئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق روپے پر اضافی دباؤ حکومت، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین جاری مذاکرات کے اختتام کے لیے طے شدہ ٹائم فریم نہ ہونے سے پیدا ہوا جس کی وجہ سے فنڈ سے اگلی قسط جاری کرنے میں تاخیر ہوئی۔ حکومت کو دباؤ کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر غیر ملکی سرمائے کی آمد میں اضافے کی حکمت عملی بنانا ہو گی تاکہ ڈالر کی قیمت مزید نہ بڑھ سکے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں