اسلام آباد: ایف آئی اے کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کا بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی 10 چھاپہ مار کاروائیوں میں 3 مقدمات درج کرلئے گئے، نامزد ملزمان میں اورنگزیب، عبدالروف اور منشاء شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے بجلی چوری کر رہے تھے، چھاپہ مار کاروائیاں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

کاروائیوں میں آئیسکو حکام نے موقع پر مذکورہ میٹرز قبضے میں لے لئے، ملزمان کی جانب سے مجموعی طور پر 9800 یونٹس کی بجلی چوری کی گئی، بجلی چوری سے قومی خزانے کو 441000 روپے کا نقصان ہوا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں