کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، گھر کے باہر بیٹھے 2 نوجوان جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 نوجوانوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں پیش آیا جہاں 2 نوجوان گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں گولیاں مار دیں اور فرار ہو گئے۔

گولیاں لگنے سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زیادہ خون بہنے سے راستے میں دم توڑ گئے، مقتولین کی شناخت امتیاز اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں