اوکاڑہ: کسانوں سے جمع کی گئی کروڑوں کی گندم بارش کی نذر ہوگئی

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ کے نواح میں 36 جوڑے پر کروڑوں روپے کی گندم بارش کی نذر ہوگئی، ایک روز گزرنے کے بعد بھی بارش کا پانی پاسکو گودام سے نہ نکالا جاسکا۔

بارش کے دوران پاسکو گودام سے چوکیدار سمیت پورا عملہ غائب تھا، گندم کو بارش سے بچانے کیلئے کوئی خاص انتظامات نہیں کیے گئے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ایک طرف کسانوں کے گھروں میں پڑی گندم ضبط کرنے کیلئے کارروائیاں کر رہی ہے تو دوسری جانب کروڑوں روپے کی گندم پاسکو گودام میں خراب ہو رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں