سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 693 پوائنٹس کے اضافے سے 63 ہزار 306 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 901 پوائنٹس اضافے کیساتھ 62 ہزار 815 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 88 کروڑ 62 لاکھ 27 ہزار 51 روپے مالیت کے 22 کروڑ 14 لاکھ 52 ہزار 325 شیئرز کا لین دین ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں