ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب کے وفاقی وزیر بننے پر چیئرمین پی بی اے کا عہدہ خالی ہوا تھا، ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر ظفر مسعود کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔

ظفر مسعود اب تک سینئر وائس چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن خدمات انجام دے رہے تھے، صدر فیصل بینک یوسف حسین کو سینئر وائس چیئرمین پی بی اے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایم ڈی سٹی بینک پاکستان احمد خان بوزئی وائس چیئرمین پی بی اے مقرر ہو گئے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں