زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافہ سے 8 ارب 2 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 22 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں