ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں

لاہور: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 اعشاریہ 41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران 4 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 18 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران برائلر مرغی 21 روپے 8 پیسے فی کلو، انڈے 4 روپے 45 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 12 روپے 69 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق آٹے کا تھیلا 103 روپے 85 پیسے، لہسن فی کلو 15 روپے 53 پیسے، پیاز 3 روپے 53 پیسے، دال چنا ایک روپے 48 پیسے سستی ہوئی۔

دال مسور، باسمتی چاول، دال مونگ، دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں، حالیہ ہفتے کے دوران 29 اشیا کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں