امریکی سفارتخانہ کے زیر اہتمام خصوصی افراد کیلئے جاب فیئر کا اہتمام

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی سفارتخانہ کے زیر اہتمام خصوصی افراد کیلئے جاب فیئر کا اہتمام کیا گیا۔

جاب فیئر میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاب فیئر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

جاب فیئر میں 10 باصلاحیت خصوصی افراد کو "خدیجۃُ الکُبریٰ" ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ جاب فیئر کا مقصد مخصوص افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے، امریکا محروم طبقات کی قومی مشاورتی عمل میں شمولیت کو سراہتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں