پاکستان اور ایران کا مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران نے مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کرلیا، وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے ایم او یو کی منظوری لی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مفاہمت کی یادداشت پر ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے، دونوں ممالک نے مفاہمت کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دیدی ہے، پاک ایران خصوصی اقتصادی زون کا قیام ریمدان، گبد سرحد پر عمل میں لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ خصوصی اقتصادی زون گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر قائم کیا جائے گا، اقتصادی زون کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں