پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 71 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، سٹاک مارکیٹ میں 523 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 433 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ 16 اپریل کو 71 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 70 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 22 ارب 97 کروڑ 27 لاکھ 34 ہزار 365 روپے مالیت کے 36 کروڑ 5 لاکھ 35 ہزار 650 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں