سندھ میں تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت

ڈھرکی: (دنیا نیوز) ماڑی پٹرولیم نے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈھرکی سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

ماڑی پٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس جبکہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے گئے، شوال 1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا گیا تھا جبکہ کنویں کو 1136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔

ماڑی پٹرولیم کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) فہیم حیدر نے دریافت کو کمپنی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں