عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہونے سے 2381ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 21 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 220 روپے ہوگئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں