مسابقتی کمیشن نے آرامکو کو گو پٹرولیم کے حصص کے حصول کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے حصص کے حصول کی اصولی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو نے پاکستان کی گیس اینڈ آئل کمپنی ’جی او‘ کے 40 فیصد حصص خریدے تھے۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آرامکو مربوط توانائی، کیمیکلز میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کے توانائی کے شعبے میں یہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستان کے توانائی شعبے میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری آئے گی۔

ترجمان سی سی پی کا کہنا ہے کہ توانائی شعبے میں اس پیشرفت سے اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی، مرجر کی منظوری کا یہ فیصلہ مسابقت کو فروغ دینے کیلئے اہم پیشرفت ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں