سعودی عرب سے مزید کوئی ڈیپازٹ کی ڈیمانڈ نہیں کررہے: احد چیمہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا کہ سعودی عرب سے مزید کوئی ڈیپازٹ کی ڈیمانڈ نہیں کررہے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کی فنانسنگ کی ضروریات ہدف کے مطابق ہیں، اسحاق ڈار کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت نائب وزیراعظم بنایا گیا ہے۔

احد چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم بنایا، ریکوڈک منصوبے میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، آئندہ سال کی فنانسنگ کی ضروریات کے حوالے سے مشاورت ہونی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں