پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی نرخ میں فی لٹر پانچ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا تیل کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ آج وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا، وزیراعظم کی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اتارا چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، آج برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 88 ڈالر پچاس سینٹ فی بیرل ہے۔

واضح رہے کہ 16 اپریل کو حکومت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 53 پیسے کا اضافہ کر دیا تھا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل بھی فی لٹر 8 روپے 14 پیسے مہنگا کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں