ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کی معمولی کمی

کراچی :(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 200 روپے کی کمی ہوگئی، کمی کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز 1800 روپے جبکہ جمعرات کو ملک بھر میں فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے سستا ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ 16 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم رواں ماہ کے دوران ابتک فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 10 ہزار روپے کمی ہوگئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں