ٹیکس وصولی: پارلیمنٹرینز کا ریکارڈ نادرا کو دینے کی تجویز مسترد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خزانہ کمیٹی نے پارلیمنٹرینز کا ریکارڈ ٹیکس وصولی کیلئے نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کر دی۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر نے بتایاکہ ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا ہے، گریڈ 17 اور 22 کے افسروں کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا، خزانہ کمیٹی اجلاس میں سیاستدانوں کا ڈیٹا نادرا کو دینے کی تجویز مسترد کی گئی، نان فائلرز کے فون اور انٹرنیٹ پر 75 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے تنخواہ دار طبقے کے سلیب کم کرنے اور ٹیکس میں اضافے کی تجویز کی منظوری دی، کمیٹی نے یکم جولائی سے پراپرٹی پر 15 فیصد کیپٹل گینز ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز مسترد کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں