کراچی چیمبر کی 19 ویں مائی کراچی نمائش کا افتتاح کل ہو گا

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی چیمبر کی 19 ویں مائی کراچی نمائش کا افتتاح 2 اگست کو ایکسپو سینٹرمیں کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق مائی کراچی نمائش 3 روزتک ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی، نمائش کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بحیثیت مہمان خصوصی صوبائی وزراء کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

مائی کراچی نمائش کےدوسرے روز گرین انرجی سے متعلق سیمینارمنعقد کیا جائے گا، سیمینار میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

نمائش کے آخری روز وزیراعلیٰ سندھ مختلف صوبائی وزراء اور کراچی چیمبر کے عہدیدار پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق تیسرے روز وفاقی وزیر برائے بحری اُمور قیصر احمد شیخ بھی مائی کراچی نمائش کا دورہ کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں