پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی

لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

کرایوں میں کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے، اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک کمی کی گئی ہے، اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے ملک بھر میں چلنے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں