اغوا کے بعد بچوں سے زیادتی اور قتل کرنیوالے 4 ملزموں کو پھانسی کی سزا

کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے دو کمسن بچوں کو تاوان کیلئے اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کرنے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر 4 ملزموں کو پھانسی کی سزا سنا دی۔

عدالت نے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چاروں ملزموں کو عمر قید کی سزا بھی سنائی، چاروں ملزم مقتول بچوں کے ورثا کو 20 لاکھ فی کس ادا کریں، عدالت نے ملزموں پر 50 ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے مفرورملزم راجو کے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے، ملزموں نے 8 سالہ شہباز اور 10 سالہ حسن کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق ملزموں نے بچوں کے والدین سے 50 ہزار روپے تاوان طلب کیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں