محکمہ داخلہ پنجاب کا خطرناک دہشتگردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے خطرناک دہشتگردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے بھاری انعامی رقم رکھی جائے گی، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے خطرناک مجرمان کے سر کی قیمتوں میں اضافہ کئی سال سے زیر التواء تھا، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں اور ڈاکوؤں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرینگے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سوموار کو اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں