ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملکی سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف حکومتی اتحادیوں کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملاقات کریں گے، ایم کیو ایم پاکستان، استحکام پاکستان پارٹی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ضیاء کے ارکان شرکت کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف اتحادی جماعتوں کے ارکان کو موجودہ سیاسی حالات پر اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قانون سازی اور سیاسی امور پر بریفنگ ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف تمام ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی حکمت عملی پر خصوصی ہدایات جاری کریں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں