جماعت اسلامی کا چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جماعت اسلامی نے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دھرنے دینے کا فیصلہ کر لیا، جماعت اسلامی کا دھرنے کے پلان سی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی، اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی امراء جماعت اسلامی سمیت تمام قیادت نے شرکت کی، جماعت اسلامی نے عوامی دھرنے کے 14 اگست تک کے تمام انتظامات مکمل کرلئے، جمعہ کو  کراچی میں جماعت اسلامی دھرنا دے گی، جماعت اسلامی چند روز بعد پشاور لاہور اور کوئٹہ میں دھرنے دے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے بعد ڈویژنل لیول پر احتجاج شروع کیا جائے گا، جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے پلان سی سے متعلق تصدیق کر دی۔

قیصر شریف نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے دھرنے کی 14 اگست تک کی تیاری کرلی ہے، جماعت اسلامی کا دھرنا پرامن ہے اور رہے گا، حکومت کو آئی پی پیز کے معاہدوں پرنظرثانی کرنا پڑیگی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں