ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آئندہ 5 برسوں کا ڈیٹا آئی ایم ایف کیساتھ شیئر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آئندہ 5 برسوں کا ڈیٹا آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ 5 برسوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کیلئے رواں سال 37 لاکھ 22 ہزار افراد کے علاوہ 23 ہزار 5 سو ایسوسی ایشن آف پرسنز رجسٹرڈ کی جائیں گی۔

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ساڑھے 9 ہزار کمپنیوں کو مزید ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا، آئندہ مالی سال 39 لاکھ 9 ہزار افراد، ایسوسی ایشن آفس پرسنز اور کمپنیوں کو سسٹم میں لانے کا ہدف بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق مالی سال 2026-27 کے دوران 41 لاکھ 4 ہزار 217 افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جبکہ حکومت کی طرف سے مالی سال 2027-28 کے دوران 43 لاکھ 9 ہزار افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ٹارگٹ بھی رکھا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں