پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 901 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 30 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 85 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں