قومی اسمبلی میں زمین پر گرے پیسے ملنے کے اعلان پر 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ایوان میں کسی رکن کے زمین پر گرے ہوئے پیسے ملنے کا واقعہ پیش آیا۔

اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وہ پیسے اٹھا کر ایوان میں لہراتے ہوئے پوچھا کہ یہ کس کے ہیں؟

سردار ایاز صادق نے بتایا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے پہلے یہ رقم فرش سے ملی ہے، اس اعلان کے بعد پیسے لینے کے لیے کئی اراکین نے ہاتھ بلند کر دیئے۔

سپیکر ایاز صادق نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہاں تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں، جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔

اجلاس کے اختتام پر سپیکر نے بتایا کہ یہ رقم اقبال آفریدی کی تھی اور انہیں واپس کردی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں