مذاکرات سے انکار نہیں کیا، جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکار نہیں کیا، جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مضبوط فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے، چاہتے ہیں معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، حالات بہتر کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتے ہیں، جو کچھ ہوا غلط ہوا، کچھ عناصر آگ لگوانا چاہتے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے ادارے کے مثبت کردار کو ہمیشہ سراہا ہے، کچھ لوگ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کو خطرہ سمجھنا ملک کے مفاد میں نہیں، مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہیے۔