عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالرز کی کمی کیساتھ 2670 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں