پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار 309 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 356 پوائنٹس اضافے کیساتھ 93 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 28 ارب 30 کروڑ 83 لاکھ 88 ہزار 219 روپے مالیت کے 46 کروڑ 88 لاکھ 63 ہزار 228 شیئرز کا لین دین ہوا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک امریکی کرنسی 6 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.86 روپے سے کم ہو کر 277.80 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں