پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد مثبت رجحان
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار 786 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 423 پوائنٹس کمی کیساتھ 93 ہزار 224 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 8 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.93 روپے سے کم ہو کر 277.85 روپے پر آ گیا ہے۔