سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے کیساتھ 93 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 93 ہزار 224 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 21 ارب 90 کروڑ 33 لاکھ 7 ہزار 597 روپے مالیت کے 29 کروڑ 56 لاکھ 73 ہزار 605 شیئرز کا لین دین ہوا۔